دہلی۔ ڈسمبر 4کے روز ایک اور آلودگی میں اضافہ کا امکان

,

   

نئی دہلی۔دہلی میں جہاں فضاء میں آلودگی کی حد 9اکٹوبر سے بڑھی ہوئی ہے‘ اس پر ڈسمبر4کے روز مزید اضافہ کا امکان ہے۔اس روز پی ایم2.5اور پی ایم 10سطح پر5-7محفوظ معیارت پر ہوگا۔

دس دن قبل ہواکے معیار میں خرابی کا انتباہ قبل ازوقت دیا گیا تاکہ ایجنسی کو بڑھتی آلودگی پر قابو پانے کی تیاری کاموقع مل سکے۔

او ای ایس کی جانب سے تشکیل شدہ ”ہواکے معیار کے متعلق دہلی کے لئے نظامی انتباہ“ کے ذریعہ مذکورہ پیش قیاسی مجوزہ فضائی آلودگی کے متعلق دی گئی ہے

۔ ا س سے قبل مذکورہ نظام سے صرف72گھنٹے قبل پیش قیاسی سامنے آتی رہی ہے‘ طویل مدتی ماڈل کے ذریعہ اس کو ایک ہفتہ قبل پیش کیاجارہا ہے۔

ائی ایم ڈی ڈاکٹر وی کے سونی جوماڈل کو فروغ دینے والی ٹیم کا حصہ ہیں نے کہاکہ اس سسٹم کو ان لائن کیاگیا ہے۔ وہیں تین روز پیش قیاسی کافی بااثر ہوتی ہے‘ دس روز قبل نظامی انتباہ کو اثر انداز اگلے کچھ ہفتوں میں کیاجائے گا۔

سونی نے مزیدکہاکہ ”وقت کی مدت اس میں کم ہوگی جب اس میں ہونے والی تبدیلیوں لگانے میں آسانی ہے‘ موسم کا نمونہ‘ گاڑیوں سے اٹھنے والی دھول اور زراعی کچرہ جلانے سے اٹھنے والے دھویں سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

دس دن کے وقت میں اثر کم ہوسکتا ہے۔

ہم آنے والے دنوں میں نظام کی درستگی اور اس کے مطابق تبدیلی کی جاسکتی ہیں“۔موسمی پیش قیاسی والے موجودہ ماڈل دہلی میں فضائی معیار کی وقت رہتے جانچ کااہل ہے