دہلی۔ ہندو مسلمانوں نے پیش کی بھائی چارہ کی نئی مثال‘ شوبھا یاترا کا مسلمانوں نے کیا زوردار استقبال

,

   

نئی دہلی۔ چند دن قبل دہلی کے چاندنی چوک علاقے میں مندر میں توڑ پھوڑ کو لے کر ماحول کشیدگی سے بھرا ہوا تھا‘ آج اسی علاقے میں شوبھا یاترا نکالی گئی۔ تاترا کے بعد مندر کی صفائی کی گئی اور مورتیاں نصب کی گئیں۔

اس دوران آپسی بھائی چارے کی مثال پیش کی گئی۔ شوبھا تاترا کے دوران مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے بھنڈارا کرایا‘ ہندو مسلم دونوں نے شہنائی بھی بجائی۔

شوبھا یاترا کے رتھ میں سوار ایک شخص نے کہا کہ ہم بس محبت کا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہندو مسلمان سب بھائی بھائی ہیں اور مل کر رہتے ہیں ہم دل سے ان کا استقبال کرتے ہیں۔

شوبھا یاترا کے بعد مندر میں صفائی کاکام کرنے کے بعد مورتیاں نصب کی گئیں۔

جون30کے روز پرانی دہلی کے حوض قاضی میں اسکوٹر کھڑا کرنے کو لے کر دو فرقوں کے لوگوں میں جھگڑے نے فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرلیاتھا جس کے بعد مندر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

اس واقعہ کے بعد دودنوں تک پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول تھا۔

کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں دہلی پولیس کی بڑی جمعیت کو تعینات کردیاگیاتھا اس کے علاوہ نیم فوجی دستوں کو بھی موقع طلب کرلیاگیاتھا۔ ان کمیٹی نے ہندو مسلم کے درمیان اتفاق قائم کرنے میں بھر پور کوشش کی۔

مسلم نمائندوں نے اپنے پیسوں سے مندر کے احیاء کا وعدہ بھی کیا۔