دہلی اسمبلی انتخابات: بی جے پی کیلئے بڑ ا چیلنج

,

   

نئی دہلی: گذشتہ ایک سال سے پانچ ریاستوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انتخابات ہار چکی ہے۔ اس کے لئے دہلی اسمبلی انتخابات ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جاریہ سال کے فروری یا مارچ میں دہلی اسمبلی انتخابات ہونے کی امکان ہے۔ اس کے لئے اسے دہلی میں اروند کیجریوال سے کو پیچھے چھوڑنا آسان نہیں ہے۔ 2018ء میں ہوئے تین ریاستیں راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھیتس گڑھ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہریانہ میں جنائک جنتا پارٹی سے اتحاد ہوکر حکومت بچانے میں کامیاب ہوئے لیکن مہارشٹرا اور جھارکھنڈ میں اسے اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔

لوک سبھا انتخابات 2019ء میں بی جے پی کی دہلی میں بڑی کامیابی ہوئی۔ اس نے دہلی کے جملہ سات نشستوں پر کامیابی دکھائی۔ دہلی کے گذشتہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 70 نشستوں میں سے 67نشستوں پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ بی جے پی سابق آئی پی ایس آفیسر کرن بیدی کو چیف منسٹر بنانے کا اعلان بھی کیا تھا لیکن وہ خود اپنی نشست ہار بیٹھی تھیں۔ اب جاریہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کتنے نشستوں پر اپنا پرچم لہراپاتی ہیں۔ اب یہ تو آنے والا وقت ہی طے کرے گا۔