دہلی اسکول میں مذہبی ریمارکس کرنے والی ٹیچرکے خلاف ایف ائی آر درج

,

   

افیسرنے مزیدکہاکہ ”پولیسکو ایک شکایت موصول ہوئی ہے اور ایک معاملہ گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے۔ ایک تحقیقات جاری ہے“۔
نئی دہلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسٹ دہلی کے ایک اسکول کے کلاس روم میں توہین آمیز مذہبی مبینہ ریمارکس پر ایک سرکاری اسکول کی ٹیچرس کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کرلی گئی ہے۔

پولیس کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ مذکورہ ٹیچرس نے پچھلے ہفتہ گاندھی نگر علاقے کے ایک سرکاری اسکول کی کلاس روم میں ایک مخصوص کمیونٹی پر مبینہ ریمارکس کئے تھے۔

افیسرنے مزیدکہاکہ ”پولیسکو ایک شکایت موصول ہوئی ہے اور ایک معاملہ گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے۔ ایک تحقیقات جاری ہے“۔

اترپردیش کے مظفر نگر میں حال ہی میں ایک اسکول ٹیچر کے خلاف ایف ائی آر درج کی گئی ہے جس کا ایک وائرل ویڈیو میں طلبہ کواپنے ساتھی اقلیتی کمیونٹی تعلق رکھنے والے طالب علم کو تمانچہ رسید کرارہی ہے۔

منصور پور پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے خوبا پور گاؤں میں واقعہ نیہا پبلک اسکول میں 24اگست کے روز یہ واقعہ پیش آیاتھا۔

تاہم ملزم ٹیچر ترپتا تیاگی نے بعد میں اس کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود اسے ”معمولی مسئلہ“قراردیتے ہوئے واقعہ کو مسترد کردیا تھا۔