دہلی تشدد: تازہ واقعہ پیش، 60 سالہ شخص کو زدو کوب، علاج کے دوران جاں بحق

,

   

نئی دہلی: مشرقی دہلی میں پیش آئے فسادات کے دو دن بعد ایک اور تازہ ترین واقعہ پیش آیا جہاں ایک ضعیف مسلم شخص کی پٹائی کردی جس کے سبب وہ جانبرنہ ہوسکے۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ایک 60 سالہ جس کا نام ایوب شبیر بتایا گیا ہے انہیں مشرقی دہلی میں جمعہ کی شب شر پسندوں نے بری طرح پٹائی کردی۔ انہیں علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں وہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکے۔

متوفی اسکراپ کا کاروبار بتایا گیا۔ متوفی کے فرزند سلمان 18 سالہ نے بتایا کہ میرے والد صبح 5 بجے گھرسے نکلے پھر کچھ دیر بعد انہیں دو آدمیوں نے موٹر سیکل پر لاکر چھوڑا اور بتایا کہ انہیں کسی نے مارا ہے۔ ان کے سر اور پاؤں پر زخموں کے نشان تھے۔ متوفی شخص کا خاندان کرول نگر کا ساکن ہے۔ ایوب شبیر کو فوری جی ٹی بی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکے۔