دہلی متاثرین کی مدد کے لئے: مسلمانوں نے باندھی سکھوں کی پگڑی

,

   

چندی گڑھ۔ ایک مسلم دولہے نے اپنی شادی کے موقع پر پنجاب میں محض اس لئے سکھوں کی پگڑی باندھی کیونکہ سکھوں نے شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے دوران مسلمانوں کو بچایاتھا۔

سوشیل میڈیا پر اس کی شادی کو ویڈیو کافی وائیرل ہورہا ہے۔عبدال کے سسر سلیم خان نے کہاکہ ان کے داماد نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ایک پیغام باہم پہنچانے کے لئے سکھوں کی پگڑی باندھی۔

انہوں نے کہاکہ ”ایک مسلم کی پہچان اس کی ٹوپی ہی نہیں بلکہ ان کی سونچ ہوتی ہے۔

ٹھیک اسی طرح جیسا ایک سکھ کی شناخت محض اس کی پگڑی نہیں ہوتی بلکہ اس ان کی گروسیکھی ہوتی ہے“۔

خان نے کہاکہ عبدال نے انہیں پہلے ہی بتایا تھا کہ وہ دہلی میں مسلمانوں کو بچانے والے سکھوں کے اعزاز میں پگڑی باندھ کر آرہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم اس کے فیصلے سے کافی خوش ہیں“