دہلی میں تمام 7لوک سبھا حلقوں کے انچارجوں کے ناموں کا بی جے پی نے کیااعلان

,

   

پچھلے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نے تمام سات لوک سبھا حلقوں پر جیت حاصل کی ہے۔
نئی دہلی۔ بی جے پی جس نے 2024لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں نے دہلی میں تمام سات لوک سبھا حلقوں کے لئے اپنے انچارجوں کے ناموں کا اعلا ن کردیاہے۔

بی جے پی نے کہاکہ دنیش پرتاب سنگھ نئی دہلی لوک سبھا حلقہ کے انچارج ہوں گے جبکہ ہرش ملہوترا ایسٹ دہلی سیٹ‘ یوگیندر چندولیا نارتھ ویسٹ دہلی اور کمل جیت شروات نارتھ ایسٹ دہلی کے انچارج ہوں گے۔

اس کے علاوہ چندی چوک پارلیمانی سیٹ کے لئے راجیش بھاٹیا‘ ساوتھ دہلی سیٹ پر راجیوببر اور ویسٹ دہلی حلقہ کے لئے جئے پرکاش انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔

بی جے پی نے دہلی کے ضلع انچارج اورشریک انچارجوں کا بھی تقرر عمل میں لایا ہے۔

پچھلے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نے تمام سات لوک سبھا حلقوں پر جیت حاصل کی ہے۔