دہلی پولیس نے فلم کے ذریعہ”شمال مشرق کے لوگوں کی ستائش“ میں پیغام ارسال کیا

,

   

اوسطً مذکورہ دہلی پولیس ہلپ لائن نمبر برائے نارتھ ایسٹ کو چاقو مارنے‘ قتل‘ حادثہ‘ تنخواہ کی عدم ادائیگی‘ کرایہ کے معاملات‘ توہین اور توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر مشتمل ہر روز کم از کم پانچ فون کالس موصول ہوتے ہیں۔


نئی دہلی۔شمال مشرق کی عوام کے ساتھ امتیازی سلوک پر ”مکمل روک“ لگائیں کی منشاء سے دہلی پولیس نے ایک نئی پہل کی شروعات کی ہے جس کے لئے ایک مختصر فلم کا سہارا لیاگیاہے‘اور اس فلم میں ان کے احساس عدم تحفظ کو دور کرنے اور انہیں گلے لگنے کی بات کی جارہی ہے۔

مذکورہ 15منٹ کی فلم ڈی ڈی آسام پر جمعرات کے روز نشر کی گئی تھی اور یہ بہت جلد دہلی پولیس کے یوٹیوب چیانل او ردیگر سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر بھی نشر کی جائے گی۔

اس فلم کی کہانی دہلی نژاد مدھو میتا چکربرتی نے تحریر کی ہے جو تریپورہ کی رہنے والی ایک صحافی ہیں‘ اس فلم میں نارتھ ایسٹ کی مشہور شخصیتیں جیسے اولمپین میری کام‘ میرا بائی چانو اور لولین بروگین نے کردار ادائے ہیں او راس میں دہلی پولیس کی جانب سے نارتھ ایسٹ کی عوام کے لئے کی جانے والی مختلف کوششوں کا بھی ذکر کیاگیا ہے

۔ فلم کے اسکرپٹ میں کہاگیاہے کہ ’’شمال مشرقی علاقے سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی شہری جب اولمپیک او ردیگر کھیلوں میں میڈلس جیتے ہیں تو قوم فخر محسوس کرتی ہے۔ ہر روز ہم ان کے خدمات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

او راب بھی ہم سے کئی اس پر اعتراض کرتے ہوئے نہیں کھڑے ہوتے ہیں جب ہم سے کوئی غلط جانکاری او رگمراہ کرتے ہوئے انہیں توہین آمیز ناموں جیسے چنکی‘ مومو‘ نیپالی‘ بہادر‘ کرونا“ کے ناموں سے بلاتے ہیں۔

اس اسکرپٹ میں ذکر کیاگیا ہے کہ ”شمال مشرقی ریاستوں‘ لداخ اور دارجلنگ سے تعلق رکھنے والے کئی ہندوستانی شہری ملک بھر کے کئی میٹرو پولٹین شہروں میں تعلیم او رملازمت کے مقصد سے رہتے ہیں اور انہیں نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ جس سے قومی سالمیت کا عمل متاثر ہورہا ہے“۔چکربرتی کا کہنا ہے کہ مانگولین قد وخال کے لوگوں کو زیادہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہو ں نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”میں بھی نارتھ ایسٹ سے ہوں مگر میرا قد وخال منگولین نہیں ہے‘ اس طر ح کے قد وخال والے زیادہ امتیازی سلوک کا سامنا کرتے ہیں“۔دہلی پولیس نے اس ضمن میں ایک ہلپ لائن بھی جاری کیاہے جس پر امتیازی سلوک کا شکار شکایت درج کرسکتے ہیں۔

اوسطً مذکورہ دہلی پولیس ہلپ لائن نمبر برائے نارتھ ایسٹ کو چاقو مارنے‘ قتل‘ حادثہ‘ تنخواہ کی عدم ادائیگی‘ کرایہ کے معاملات‘ توہین اور توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر مشتمل ہر روز کم از کم پانچ فون کالس موصول ہوتے ہیں۔