دہلی پولیس نے ڈبلیو ایف ائی سربراہ پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے‘ پی او سی ایس او معاملہ ہٹانے کی مانگ کی

,

   

پٹیالہ عدالت میں 550صفحات پر مشتمل رپورٹ پولیس نے دائر کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ نابالغ کے الزامات پر کوئی مضبوط ثبوت دستیاب نہیں ہوا ہے۔
نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے ڈبلیو ایف ائی سربراہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف ایک چارج شیٹ دائر کی ہے جس میں جنسی ہراسانی اور تعقب کے جرائم کے ارتکاب کا الزام لگایاہے اس کے علاوہ نابالغ پہلوان کی جانب سے دائر ایک شکایت کومنسوخ کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

دہلی پولیس کے پی آر او نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ”تحقیقات مکمل کرلینے کے بعد پی او سی ایس او معاملے میں 173سی آر پی سی کی دفعہ کے تحت پولیس نے ایک رپورٹ دائر کی ہے اور متاثرہ کے والد اور خود متاثرہ جو شکایت کنندگان کہ بیانات کی بنیا د پر مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی ہے“۔

والد نے مبینہ کہاکہ اس کی یہ کاروائی اس کی بیٹی کے ساتھ چیف کے متعصبانہ سلوک پر غصے او رمایوسی کی وجہہ سے ہوا ہے۔پٹیالہ عدالت میں 550صفحات پر مشتمل رپورٹ پولیس نے دائر کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ نابالغ کے الزامات پر کوئی مضبوط ثبوت دستیاب نہیں ہوا ہے۔

دیگر پہلوانوں کی جانب سے کی گئی شکایت کی بنیاد پر سنگھ کے خلاف ایک اور معاملے میں ا’ی پی سی کی دفعہ 354‘354اے‘ اور 354ڈی کے تحت چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔

ایک چارج شیٹ رسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف ائی) کے برطرف اسٹنٹ سکریٹری ونود تومر کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 109کے علاوہ 354‘354اے اور 506کے تحت ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔