دہلی کی فیکٹری میں آگ ‘ ایک ہلاک ‘ 14 زخمی

,

   

نئی دہلی 2 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مغربی دہلی کے پیرا گڑھی علاقہ میں بیاٹری کی ایک فیکٹری آگ لگنے کے بعد منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں آگ پر قابو پانے والا ایک عملہ کا رکن ہلاک اور 14 دوسرے زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ آج صبح پیش آیا ۔ زخمی ہونے والوں میں دو نگران کار اور ایک سکیوریٹی گارڈ بھی شامل ہے ۔ مہلوک فاء عملہ کارکن کی امیت بالیان کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے جسے شدید زخمی حالت میںشری بالا ایکشن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں شریک کیا گیا تھا ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے اس کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران اس شخص کی موت ہوئی ہے ۔ دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انیل بائیجل نے بھی اس موت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آگ صبح 4.23 بجے لگی تھی جس پر قابو اپنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ دو منزلہ عمارت کا ایک بڑا حصہ اچانک منہدم ہوگیا ۔ محکمہ فائر سروسیس کے بموجب آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن عمارت میں حدت اور گرمی کو کم کرنے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔