دہی والی روٹی

   

اجزا: روٹیاں دو سے تین عدد، دہی ایک پیالی، نمک حسب ذائقہ،پیاز ایک عدد درمیانی، ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ، پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ، پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ، ہرامصالحہ حسب پسند،کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
ترکیب :گھر میں اکثر روٹیاں بچ جاتی ہیں تو انھیں ضائع کرنے کی بجائے یہ مزیدار ڈش بنالیں۔ باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں اور اس میں نمک،لال مرچ،ہلدی اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔ جب تیل علیحدہ ہو جائے اور پیاز گل جائے تو اس میں ایک سے ڈیڑھ پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر ابال آنے دیں۔گھر کی بنی ہوئی روٹیوں کے چھوٹے ٹکڑے کر کے گریوی میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔ دہی کو پھینٹ کر اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ،ہرادھنیا،پودینہ اور بھنا کٹا زیرہ ڈالیں اور روٹی کی گریوی پر ڈال دیں۔ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔