دیپ سندھو کی یوم جمہوریہ تشدد معاملے میں ہوئی گرفتاری

,

   

نئی دہلی۔ اداکار سے جہد کار بنے والے دیپ سندھو کو قومی درالحکومت دہلی میں 26جنوری کے روز پیش ائے تشدد میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت دہلی پولیس نے منگل کے روز گرفتار کرلیاہے۔

دہلی پولیس کے خصوصی سل نے منگل کے روز کہاکہ ”دیپ سندھو26جنوری تشدد کا ایک ملزم جس کو گرفتار کرلیاگیاہے“

YouTube video

تحقیقات
یوم جمہوریہ تشدد کی تین زوایوں سے جانچ کی جارہی ہے کہ جس میں مقامی پولیس‘ اسپیشل سل اور کرائم برانچ شامل ہے۔قبل ازیں دہلی پولیس نے سدھو کے واقعہ میں ملوث ہونے کو شامل کرتے ہوئے کہاتھا کہ لال قلعہ دہلی میں 26جنوری کے روز پیش ائے تشدد کے ضمن میں درج ایف ائی آر میں پنجاب کے اداکار دیپ سدھو اور سرغنہ لکا سدانا کے نام درج کئے گئے ہیں۔

اسپیشل کمشنر کرائم پریوار رنجنا نے کہاکہ ”جنوری 26کے روزبعض افراد نے لال قلعہ پر پرچم لہرایا۔ جن میں بعض کی شناخت ہوگئی ہے جو دیپ سدھو اس ملزم ہے“۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر مظاہرین نے پولیس کی جانب سے مقررہ راستے کو چھوڑ کر دہلی میں بریکٹس توڑ کر داخل ہوئے اور پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی اور دہلی کے مختلف علاقوں میں ٹریکٹر ریالی کے دوران جائیدادوں کو بھی نقصان بھی پہنچایاتھا۔

وہ لال قلعہ میں بھی داخل ہوئے اور فصیل پر پرچم لہرانے کاکام بھی کیاتھا


زراعی قوانین
مرکزی حکومت کے نئے تین زراعی قوانین کے خلاف دہلی کی مختلف سرحدوں پر کسان پچھلے سال 26نومبر سے احتجاج کررہے ہیں۔