د س سال قبل جب ملیکا شروات نے کملا ہیرس کی جیت کے متعلق پیش قیاسی کی تھی

,

   

سال2009میں کئے گئے ایک قدیم ٹوئٹ کے ساتھ ملیکا شروات اور کملا ہیرس کی تصویر گشت کررہی ہے۔
ممبئی۔ امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر کی حیثیت سے منتخب ہوکر کملا ہیرس نے تاریخ بنائی ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں سال2009میں بالی ووڈ کی اداکارہ ملیکا شروات نے ہیرس کی جیت کی پیش قیاسی کی تھی۔

جی ہاں آپ نے صحیح پڑھا!سوشیل میڈیا پر 2009کا ایک قدیم ٹوئٹ اور فوٹو امریکہ میں کامیابی کے بعد سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے
کب اورکہاں ملیکا شروا ت نے ہیرس سے ملاقات کی

سال2009میں ملیکا شروات اور کملاہیرس نے سن فرانسیسکو میں ملاقات کی جہاں پر بالی ووڈ کی ادا کارہ سال2011میں ائی فلم ”پولیٹکس آف لو“ میں ڈیموکریٹ کی مہم کار کا کردار ادا کرنے کے لئے گئی تھیں جو کملاہیرس پر تھا۔ اپنے فیس بک پیج پر انہوں نے اس کو شیئر بھی کیاتھا۔

انہوں نے لکھا”اٹارنی جنرل سن فرانسیسکوکملا ہیرس کے ساتھ۔ پولیٹکس آف لو میں ان پر میرے کردار سے میں کافی متاثرہوئی ہوں“

پوسٹ کچھ اس طرح ہے

قدیم ٹوئٹ کے متعلق

سال2009 میں ملیکا شروات نے کملاہیرس کے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک روز”امریکی صدر بننے“ والی عورت قراردیاتھا۔ملیکاشروات نے 23جون2009کی تاریخ پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاتھا کہ”ایک فینسی تقریب میں ایک عورت کے ساتھ لطف اندوز ہوتے جو امریکہ صدر بن سکتی ہیں‘ کملا ہیرس۔ لڑکیوں کی قیادت!“

ٹوئٹ کچھ اس طرح کا ہے

مذکورہ بالی ووڈاداکارہ نے کئی فلموں میں کام کیاہے جس میں خواہش‘ مرڈر‘ پیر کا سائیڈ ایفکٹس اور ویل کم بھی شامل ہیں۔نائب صدر کی حیثیت سے تقرر نے کملا کو پہلی عورت اور انڈو امریکن پہلا فرد اس عہدے کے لئے بنادیاہے۔

جب سے ان کی جیت کی خبر عام ہوئی ہے دنیا بھر او رتاملناڈو میں ان کے آبائی گاؤں میں بھی خوب جشن منایاجارہا ہے