ذاکر نائیک کے متعلق مہاتر محمد کے دعوے کو ہندوستان کی جانب سے مستردکردیاگیاہے

,

   

مہاتر نے ریڈیو اسٹیشن بی ایف ایم 89.9کوبتایاکہ مودی‘ جس سے انہوں نے روس میں اکنامک فورم کے اجلاس میں اسی ماہ کی ابتداء میں ملاقات کی تھی‘

نئی دہلی کی جانب سے سرکاری نوٹس کے باوجود ذاکر کی حوالگی کے متعلق کوئی درخواست نہیں کی گئی

نئی دہلی۔ ملیشیائی وزیراعظم مہاتر محمد نے کہاکہ ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندرمودی نے ذاکر نائیک کی حوالگی کے متعلق کوئی درخواست نہیں دی اس کے کچھ گھنٹوں

بعدہندوستان کی جانب سے منگل کے روز اس دعوی کو مسترد کردیا اور کہاکہ اسی ماہ روس میں دونوں قائدین کی ملاقات کے دوران یہ معاملہ اٹھایاگیاتھا۔

مہاتر نے ریڈیو اسٹیشن بی ایف ایم 89.9کوبتایاکہ مودی‘ جس سے انہوں نے روس میں اکنامک فورم کے اجلاس میں اسی ماہ کی ابتداء میں ملاقات کی تھی‘

نئی دہلی کی جانب سے سرکاری نوٹس کے باوجود ذاکر کی حوالگی کے متعلق کوئی درخواست نہیں کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ”اس شخص نے انہوں نے مجھ سے کوئی استفسار نہیں کیا“۔

منگل کے روز میڈیاکو جانکاری دیتے ہوئے خارجی امور کے وزیر ایس جئے شنکر نے کہاکہ نائیک کی حوالگی کا معاملہ ویلادیواسٹوک میں مہاتر کے ساتھ مودی کی ملاقات کے دوران آیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ ”ہندوستانی سفارت کار سے بات کی گئی اور یہ فیصلہ کیاگیاتھا کہ عہدیداروں سے ملاقات کرائی جائے گی“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”حوالگی کی درخواست 2018جنوری میں کی گئی تھی۔ ہم ذاکر نائیک کی واپسی چاہتے ہیں“