ذاکر نگر علاقے کو بھی مہر بند کردیاگیا ہے‘ دہلی میں اب تک 30کنٹینمنٹ زون

,

   

نئی دہلی۔ دہلی حکومت نے جمعہ کے روز مزید پانچ کنٹینمنٹ زون کاشہر میں اعلان کردیا ہے‘ جس کے ساتھ ہی درالحکومت میں سی او وی ائی ڈی19کے ہاٹ اسپاٹس کی تعداد 30تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت کے ایک اعلامیہ کے مطابق نئے ہاٹ اسپاٹس جس میں ساوتھ ایسٹ دہلی میں ذار نگر کی گلی نمبر18سے 22شامل ہے جو ابوبکر مسجد کے قریب ہے جس کو کنٹینمنٹ زون قراردیاگیاہے اور باقی ذاکر نگر کو بوفر زون قراردیاگیاہے۔

کرونا وائرس سے وہاں پر ایک خاندان کی جانچ مثبت پائی جانے کے بعد نجف گڑھ کے دندا پور گاؤں کے اردگرد کے علاقے کو کنٹینمنٹ زون مقرر کیاگیاہے۔ دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے جمعہ کے روز ٹوئٹ کرکے کہاکہ”اپریشن شیلڈ کے تحت دہلی میں اب 30کنٹینمنٹ زون ہیں“۔

قومی درالحکومت میں پچھلے 24گھنٹوں میں 183نئے سی او وی ائی ڈی 19معاملات کے ساتھ جمعہ کے روز یہ تعداد 903تک پہنچ گئی ہے۔

پچھلے24گھنٹوں میں 2اموات کے بعد سی او وی ائی ڈی19کی وجہہ سے قومی راجدھانی میں مرنے والوں کی تعداد 14ہوگئی ہے۔دہلی کے وزرات صحت کے مطابق 903معاملات میں سے 584معاملات نظام الدین مرکز کے ہیں‘مزید 24گھنٹو ں میں 154نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

مذکورہ صحت بلٹن میں کہاگیاہے کہ ”نئے183معاملات میں‘ 20کی سفر یا رابطہ میں آنے کی ہسٹری ہے“۔دہلی حکومت نے چہارشنبہ کے روز شہر بھر میں کرونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ کے طو رپر بیس حلقوں کو مکمل طور پر مہر بند کردیاتھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے کہاکہ وائر س کو پھیلنے سے روکنے کے لئے یہ اقدام اٹھایاگیاہے