رائے پور: ایک ہی خاندان کے دو نئے شادی شدہ جوڑے تالاب میں غرقاب

,

   

رائے پور(چھتیس گڑھ): ایک خاندان کے دو نئے شادی شدہ جوڑے کوریا ضلع کے واٹرفال میں غرقاب ہوگئے۔ متاثرین کی شناخت 26سالہ محمد طاہر اور ان کی اہلیہ 21سالہ پروین او رمحمد طاہر کا سالا 26سالہ نیاز احمد اور اس کی اہلیہ22سنا ان دونوں جوڑوں کی شادی جاریہ سال کے مارچ کے مہینہ میں ہوئی تھی۔ ایسا سمجھا جارہا ہے کہ طاہر اور نیاز احمد پانی میں ڈوب رہے تھے تو خواتین انہیں بچانے کیلئے پانی میں کود پڑے۔

تفصیلات کے مطابق محمد طاہر کی بیوی پروین اپنے شوہر کے ساتھ اپنے مائیکہ منیندر گڑھ ٹاؤن کوریا ضلع آئی ہوئی تھی۔ اپنے مائیکہ میں دن گذارنے کے بعد وہ اپنے شوہرکے گھر اترپردیش جونپور جارہی تھی۔ اسی دوران راستہ میں مذکورہ تالاب واٹر فال پڑتا ہے۔ اسی دوران نیاز او راس کی بیوی سنا بھی ان کے ساتھ ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق طاہر او ر نیاز پانی نہانے کے لئے واٹرفال میں داخل ہوئے۔ واٹر فال بہت گہرا تھااچانک وہ پھسل گئے اور پانی میں ڈوبنے لگے۔

اپنے شوہروں کو ڈوبتا دیکھ کر ان دونو ں کی بیویو ں نے بھی انہیں بچانے کے لئے پانی میں کود پڑے۔ لیکن ان میں سے کوئی بھی تیرنا نہیں جانتے تھے۔ اس واقعہ پر موجود کچھ لوگو ں نے یہ واقعہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس فوری مقامی واقعہ پہنچ کر ریسکیو ٹیم کی مدد سے نعشوں کو پانی سے باہر نکالا۔ بعد ازاں بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا۔