رات میں نوکری’دن میں نیند ’مردوں میں نئے مسائل

   

حیدآباد ۔اولاد ہر جوڑے کا خواب ہوتا ہے لیکن جوڑے میں بے اولادی کی اصل وجہ خواتین کو سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مرد بھی بانجھ پن کے لیے برابر کے ذمہ دار ہیں۔ مردانہ بانجھ پن کی وجہ طرز زندگی سے متعلق مسائل ہیں، جو کچھ ہم کھاتے ہیں اس میں موجود کیمیکل بھی ہمارے جسم کے ہارمونزکو متاثر کرتے ہیں جس کے نتیجے میں سپرم کی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔ رات کے وقت کال سنٹرز میں کام کرنا اور دن میں سونا جسم پر دباؤکا باعث بنتا ہے، جس سے ہارمونز اور سپرم کی پیداوارپراثرپڑتا ہے۔ یہاں انڈرولائف کے موقع خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رگھویرکارنے کنسلٹنٹ یورولوجسٹ اور اینڈروولوجسٹ اویسس فرٹیلیٹی نے کہا زندگی کے عوامل، موٹاپا وغیرہ کچھ وجوہات ہیں جن کے نتیجے میں مردانہ بانجھ پن میں زبردست اضافہ ہوا ہے لیکن میں اس حقیقت پر زور دینا چاہتا ہوں کہ 90 فیصد مردانہ بانجھ پن کے حالات قابل علاج ہیں۔ اگر جوڑے کو بغیر کسی تاخیر کے والدین بننے میں کوئی مسئلہ درپیش ہے تو ان کے لیے فرٹیلیٹی مرکز کا دورہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔کئی خواتین کی صحت کے کلینک ہیں لیکن مردانہ صحت کے کلینک شاذ و نادر ہی ملتے ہیں۔ انڈرو لائف ایسا مرکز ہے جہاں مردوں سے متعلق تمام پہلوؤں اور مسائل سے نمٹتے ہیں اور تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ بانجھ پن کے بارے میں عام تاثر یہ ہے کہ یہ خواتین کا مسئلہ ہے جو کہ درست نہیں ہے، یہاں تک کہ مردوں کو بھی بانجھ پن سے متعلق بہت سے مسائل ہوتے ہیں جن میں خاص کر کال سنٹرس میں ملازمت ، رات میں جاگنا اور دن میں سونا ، غذائیں عادات ان مسائل کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔