راجستھان۔ مجالس مقامی انتخابات میں کانگریس نے 620سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔

,

   

جئے پور۔ریاست کے 50مجالس مقامی اداکاروں میں سے کانگریس پارٹی نے 620سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ریاستی الیکشن کمیشن نے اتوار کے روز مذکورہ نتائج کا اعلان کیاجو عام انتخابات میں 50میونسپل باڈیز(43میونسپلٹیاں اور 7شہری کونسل) کے لئے ریاست کے12اضلاعوں میں منعقدہوا تھا۔

ایوکتا پی ایس مہرا نے 11ڈسمبر کے روز جانکاری دی کہ ریاست کے 50میونسپل اداروں میں رائے دہی ہوئی ہے جس میں 79.90فیصد کی رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ اٹھایاہے۔


کانگریس نے 1775وارڈس میں سے 620پر جیت حاصل کی
تمام اداروں کے جملہ1775وارڈس میں سے کانگریس نے 620اور بی جے پی نے 548جبکہ سات پر بی ایس پی اور سی پی ائی‘ اور سی پی ائی ایم نے بالترتیب دو جبکہ آر ایل پی کے ساتھ 595آزاد امیدواروں نے جیت حاصل کی ہے۔

راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ”میونسپل اورشہری کونسل کے انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں۔

میں ریاست کی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں جس نے کانگریس پر بھروسہ کرتے ہوئے ریاست میں اس کو بھاری جیت دلائی ہے“۔

گہلوٹ نے مزیدکہاکہ”میں کانگریس کے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتاہوں جس نے سخت محنت اور جیت پر مبارکباد پیش کرتاہوں“