راجستھان: انٹر نیٹ اور موبائیل فونس عصمت ریزی کے واقعات کی اہم وجہ: کانگریس رکن اسمبلی

,

   

جئے پور: کانگریس کے رکن اسمبلی بی ڈی کلا نے ملک میں بڑھتے عصمت ریزیوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ عصمت ریزی کی اہم وجہ موبائیل فونس اور انٹرنیٹ ہے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل تلنگانہ حیدرآباد میں ایک ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کا واقعہ پیش آیا اور اسی طرح راجستھان ریاست کے ٹونک ضلع میں ایک چھ سالہ لڑکی کو ایک ٹرک ڈرائیور نے عصمت ریزی کے بعد اس کا قتل کردیا۔

ریاستی وزیر بی ڈی کلا پارٹی کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل موبائیل فونس پر قابل اعتراض مواد آسانی سے فراہم ہورہا ہے جس سے انسانی ذہن خراب ہورہا ہے۔ہمیں عوام میں پہنچنے والے مواد پر نظر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل ہر بچہ کے پاس انٹر والا موبائیل موجود ہے۔ جس سے بچہ کیا دیکھ رہا ہے کیا کررہا ہے والدین اس سے بے خبر ہیں۔ آگے چل کر اس طرح کے بعض بچے جرائم کی دنیا میں چلے جاتے ہیں۔ ریاستی وزیر نے بتایا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی عصمت ریزی کا واقعہ رونما ہوتا ہے پولیس اس کی جانچ کرنا شروع کردیتی ہے، مجرمین گرفتا ر کر کے عدالت میں پیش کرتی ہے لیکن کوئی بھی اس مسئلہ ہر حل نہیں نکال پارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری تہذیب پر حملہ ہورہا ہے۔ ہمیں جلد سے جلد انٹرنیٹ پر فراہم کیا جانے والے مواد پرنظر رکھنی ہوگی۔