راجستھان میں سب کی یوجنا، سب کا وکاس مہم

   

کوٹہ : راجستھان کے کوٹہ ضلع میں دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ کی طرف سے ضلع،اورگرام پنچایتی سطح پر ترقیاتی منصوبہ کی تیارکرنے کے لیے 2 اکتوبر 2023 سے 31 مارچ 2024 تک‘سبکی یوجنا۔ سب کا وکاس چلایا جائے گا۔ ضلع کلکٹر او پی بنکر نے کہا کہ 2 اکتوبر کو منعقد ہونے والی گرام سبھا میں پائیدار ترقی کے اہداف کی لوکلائزیشن کے 9 موضوعات میں سے گرام پنچایت کے ذریعہ ترجیح کی بنیاد پر کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ تین موضوعات کوموجودہ مالیاتی سال اور آئندہ دو سالوں کے لئے تمام گرام پنچایتوں کوعہد لینا یقینی بنانا ہے ۔ ضلع کلکٹر نے دستاویز متعلقہ پورٹل پر اپ لوڈ کروانا یقینی کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دی ہیں۔ مہم کے دوران لائن محکموں کے اہم آہنگی سے گرام پنچایت کے ترقیاتی منصوبے تیار کرنے کے لئے گرام سبھا کے میٹنگ ا کتوبر-نومبر میں انعقاد کی جائیں گی جس میں تمام محکموں سے متعلقہ افسران کو گرام میں محکمہ کی بڑی اسکیموں اور فلیگ شپ اسکیموں کے بارے میں معلومات شیئر کرنا ہے ۔