راجستھان چیف منسٹر کے تجسس کے بیچ وسوندھرارجئے کے گھر پربی جے پی کے متعدد اراکین اسمبلی

,

   

ریاست میں بی جے پی جب آخری مرتبہ حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوئی تھی اس وقت وسوندھرا راجستھان کی چیف منسٹر تھیں۔
جئے پور۔ خبررساں ادارے اے این ائی کے مطابق کانگریس کی جانب سے راجستھان میں حکومت کی تشکیل میں ”تاخیر“ کی وجہہ نظام وضبط کی کمی قراردئے جانے کے بعد دن بعد اتوار کے روز جئے پور میں وسوندھرا رائے کے گھر پر ریاست کے متعدد نئے اور سابق اراکین اسمبلی پہنچے ہیں۔

راجستھان کی 199سیٹوں پرمشتمل مضبوط اسمبلی میں بی جے پی نے 115سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے اور کانگریس کو محض69سیٹوں تک محدود کردیا ہے۔

مذکورہ پارٹی نے تین ریاستوں (راجستھان‘ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ) میں حکومت تشکیل نہیں دے پائی ہے جہاں پر حالیہ اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔

ریاست میں بی جے پی جب آخری مرتبہ حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوئی تھی اس وقت وسوندھرا راجستھان کی چیف منسٹر تھیں۔اس ماہ کے اوائل میں پارٹی کی جیت کے بعد بابا بالک ناتھ کانام ابھر کر سامنے آیاتھا۔

کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ان قیاس آرائیوں پر کمیرہ پر بھی مذاق اڑایاتھا۔ چودھری نے مزاحیہ اندازمیں پارلیمنٹ میں کہاکہ ”راجستھان کے نئے چیف منسٹر سے ملیں“۔

چیف منسٹر کے عہدے کے لئے جو دیگر ناموں کی افواہ چل رہی ہے اس میں راجیہ وردردھن سنگھ اور دیاکماری کے نام بھی شامل ہیں۔

سبکدوش ہونے والے راجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے کہاکہ تین ریاستوں میں چیف منسٹران کے اعلان میں تاخیر کی وجہہ پارٹی میں نظم وضبط کی کمی ہے۔ ایک روز قبل انہوں نے کہاکہ ”پارٹی میں کوئی نظام وضبط نہیں ہے۔

اگر ایسا ہم کرتے تو میں نہیں جانتا کہ وہ ہم پر کیسے الزامات لگاتے اور عوام کو گمراہ کرتے۔

انہوں نے انتخابات کو پولرائز کیا۔ ہم نئی حکومت کا تعاون کریں گے“۔

بی جے پی رکن اسمبلی کالی چرن صراف نے گہلوٹ کے الزامات کا ردعمل آج دیا اور کہاکہ 2018میں اپنے چیف منسٹر کا اعلان کرنے کے لئے کانگریس کو پندرہ دن کا وقت لگا تھا۔

اس ماہ کی ابتداء میں بی جے پی رکن اسمبلی للت مینا کے والد نے دعوی کیاتھا کہ ایک ریسورٹ میں کشن گنج کے رکن اسمبلی نے چار نئے اراکین اسمبلی کو محروس کررکھا ہے۔ انہوں نے وسوندھرا کے بیٹے دشیانت سنگھ کا بھی نام لیاتھا۔

جمعرات کے روز راجے نے نئی دہلی میں بی جے پی سربراہ جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی۔