راجمندری میں مال بردار ٹرین پٹریوں سے اترگئی

   

حیدرآباد۔9نومبر (یواین آئی) اے پی کے ضلع مشرقی گوداوری کے راجمندری کے قریب ایک مال بردار ٹرین پٹریوں سے اترگئی۔ یہ ٹرین وشاکھاپٹنم سے وجئے واڑہ جارہی تھی کہ بالاجی پیٹ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کے سبب اس روٹ پر ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔کاکناڈا۔لنگم پلی ٹرین، اس واقعہ کے سبب اتی ہلی ریلوے اسٹیشن پر رک گئی جس سے مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔اس حادثہ کے بعد 9ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ۔ ریلوئے حکام نے صورتحال کا جائزہ لیا ۔