راجناتھ سنگھ کی18 اپریل کو حیدرآباد آمد

   

حیدرآباد۔/14 اپریل، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 18 اپریل کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ وہ سکندرآباد لوک سبھا حلقہ کے بی جے پی امیدوار کشن ریڈی کے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے موقع پر موجود رہیں گے اور ریالی سے خطاب کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ راجناتھ سنگھ 18 اپریل کی رات حیدرآباد پہنچیں گے اور ریٹائرڈ فوجی عہدیداروں اور جوانوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 19 اپریل کو کشن ریڈی کے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے موقع پر موجود رہیں گے۔1
بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر مدھیہ پردیش موہن یادو 21 اپریل کو تلنگانہ میں میدک اور سکندرآباد لوک سبھا حلقوں میں بی جے پی امیدواروں کی مہم میں حصہ لیں گے۔ موہن یادو کی انتخابی مہم سے پارٹی کو پسماندہ طبقات کے ووٹ حاصل ہوسکتے ہیں۔ بی جے پی صدر کشن ریڈی نے کانگریس حکومت کے وعدوں کی تکمیل کا مطالبہ کرتے ہوئے 15 اپریل کو ایک روزہ احتجاج کا اعلان کیا ہے۔1