راجندر نگر میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔/29 اگسٹ، ( سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں زخمی شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شریف جانی ساکن لنگر حوض 24 اگسٹ کو اکسپریس وے کے پلر نمبر 250 واقع عطا پور سے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا۔ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔B