حیدرآباد۔/29فبروری، ( ایجنسیز ) بی جے پی رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کے خلاف ایک اور ’ ہیٹ اسپیچ ‘ کا مقدمہ درج ہوا یہ۔ ان پر ایک مخصوص فرقہ کے خلاف توہین آمیز تبصرے کا الزام ہے۔ اس کے خلاف اب تلنگانہ ونپرتی میں کوتھا کوٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ 23 فبروری کو راجہ سنگھ نے شیواجی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی تھی اور مبینہ طور پر بھڑکاؤ تقریر کی۔ انہوں نے ایک مخصوص طبقہ کے خلاف انتہائی نازیبا ریمارکس کئے لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ تاہم بعد میں علاقہ کے کچھ مسلم بزرگ افراد نے پولیس میں اس معاملہ سے متعلق شکایت درج کرائی۔ پولیس نے دفعہ 295A کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔