راجہ سنگھ کے نشانے پر ثانیہ مرزا‘ تلنگانہ کا برانڈ ایمباسیڈر سندھو کوبنانے کے سی آر پر زور

,

   

حیدرآباد۔ گوشہ محل اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سبھا نے پھر ایک مرتبہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو”پاکستان کی بہو“ کہتے ہوئے نشانہ بنایا ہے اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ پر زوردیاکہ وہ ریاست کابرانڈ ایمباسیڈربیاٹمنٹن اسٹار پی وی سندھو کو نامزد کریں۔

ٹوکیواولمپک میں سندھو کی جیت کے بعد اپنے جاری مختصر ویڈیو میں مذکورہ رکن اسمبلی نے کہاکہ بیاٹمنٹن اسٹار نے اولمپیک میں میڈل جیت کر ہندوستان کو فخر محسوس کرایاہے۔

ریاست میں کھیل کود کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے متنازعہ رکن اسمبلی نے کے سی آر پر ان کے لئے خصوصی بجٹ کی اجرائی کی مانگ کی ہے

YouTube video

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے اس سے قبل بھی پلواماں حملے کے بعد راجہ سنگھ نے ثانیہ مرزا کو نشانہ بنایاتھا۔ انہوں نے چیف منسٹرتلنگانہ سے ثانیہ مرزا کو ریاست کے برانڈ ایمباسیڈرس سے ہٹانے کی مانگ کی تھی۔

یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2014میں ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمباسیڈر نامزد کیاگیاتھا


اولمپیک میں میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون
سندھو نے اتوار کے روز چین کی ہی بینگ جیاؤ کو شکست دیکر برانز میڈل جیتا ہے۔ اس جیت کے بعد وہ دوسری ہندوستانی اور پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں جس نے اولمپیک میں میڈل جیتا ہے۔

چہارشنبہ کے روز حیدرآباد میں ان کی آمدہوئی۔ تلنگانہ کے وزیرکھیل کود وی سرینواس گوڑ اوردیگر عہدیداروں نے ان کاپرتپاک استقبال کیاتھا۔


ٹوکیو اولمپیکس کے پہلے روانڈ ہی میں ثانیہ مرزا کھیل سے باہر ہوگئی ہیں۔
جولائی 25کے روز ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا نے ٹوکیو اولمپیکس کے خاتون جوڑی کے پہلے دور میں ہی کھیل سے باہر ہوگئی ہیں۔

انہیں یوکرین کی جوڑی کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ اس شکست نے اولمپیکس کی مہم میں بہت جلد ان جوڑے کے اختتام کی وجہہ بنی ہے