راجیہ سبھا میں متفقہ منظوری کے بعد خواتین ریزرویشن بل منظور

,

   

راجیہ سبھا نے 11گھنٹوں کی بحث کے بعد ویمنس ریزرویشن بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا


نئی دہلی۔ متفقہ طور پر راجیہ سبھا نے ویمنس ریزرویشن بل کو پارلیمنٹ میں منظور کرلیاہے‘ ایک دن قبل لوک سبھا نے ناری شکتی وندن ادھیانم 2023پر مشتمل ایک قانون کا اعلان کیاتھا۔ کسی بھی رکن نے اس کے خلاف ووٹ نہیں دیا‘ 215ووٹ ایوان بالیٰ میں جملہ موصول ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی بھی ووٹنگ کے دوران راجیہ سبھا میں موجود تھے۔ اس سے قبل جمعرات کی شام کو انہوں نے راجیہ سبھا ایم پیز سے درخواست کی کہ وہ ویمنس ریزوشن بل کو متفقہ طور پر پاس کریں۔

راجیہ سبھا نے 11گھنٹوں کی بحث کے بعد ویمنس ریزرویشن بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ اس تحریک کو ایوان کے 215اراکین پارلیمنٹ کے ووٹوں کی حمایت سے شروع کیاگیا اور کسی نے بھی اس کی مخالفت او رنہ ہی کسی نے اس پر اعتراض جتایاہے۔

اس سے قبل راجیہ سبھا میں تمام اراکین پارلیمنٹ کے پارٹی لائن سے ہٹ کر بل کی حمایت کی باوجود اس کے لئے بعض اپوزیشن ممبرس نے اس کو انتخابی حربہ قراردیاہے۔

خصوصی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منظور ہونے والا یہ پہلا بل ہے۔