راجیہ سبھا کے اراکین کی امد ورفت کےلیے استعمال ہوگی الیکٹرانک کاریں، صدر راجیہ سبھا نے بھی کیا کارواں کا معائنہ

,

   

ہندوستان کی قومی راجدھانی میں فضائی الودگی کو روکنے بہت بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، بڑھتی الودگی کو دیکھتے ہوئے راجیہ سبھا نے اپنے اراکین کے امدورفت کےلیے الیکٹرانک کاریں خریدی ہیں۔

راجیہ سبھا کے سکٹریٹ نے بھی اس چیز کی تصدیق کی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ راجیہ سبھا کے جنرل سیکرٹری دیپک ورما نے ہاوس کے کمپاونڈ میں ہری جھنڈی دکھا کر کاروں کو روانہ کیا ہے، راجیہ سبھا کے صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اس کارواں کا معائنہ کیا ہے۔

سیکٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ یہ کاریں مرکزی حکومت کے الیکٹرانک کاروں کو فروغ دینے کی پالیسی کے تحت خریدا گیا ہے، اسلئے کےلیے ماحول کےلیے یہی مناسب ہے، سکریٹریٹ نے الیکٹرک ٹاٹا ٹگور کاریں حال ہی میں خریدی ہیں۔

واضح رہے کہ سیکٹریٹ نے اس اقدام سے قبل وزارت توانائی انٹر پرائز ایفی سی اینسی سروس لمیٹیڈ سے کے مشورے سے یہ قدم اٹھایا، کہا جا رہا ہے کہ اپ یہ تنظیم ملک میں الیکٹرانک گاڑیوں کے فروغ دینے کےلیے کام کرے گی۔

مسٹر ورما نے بتایا کہ دہلی میں فضائی الودگی کو دور کرنے کےلیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، اور کہا کہ راجیہ سبھا نے بھی اس ضمن میں دو کاریں خریدی ہیں جس میں اراکین کو ادھر سے ادھر منتقلی کےلیے معاون ثابت ہوگا۔