راج کندرا پورنو گرافی کیس کے مفرور 4 ملزمین گرفتار

   

ممبئی: ممبئی کرائم برانچ کی پراپرٹی سیل نے راج کندرا پورنو گرافی معاملے میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مفرور 4 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اِن ملزمین میں ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر اور 3 اُس کے معاون شامل ہیں اور انہیں ممبئی کے ورسووا اور بوریولی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پراپرٹی سیل کے افسران سے ملی جانکاری کے مطابق چاروں ملزم معاملہ درج ہونے کے بعد سے فرار تھے اور ان کی تلاش میں ٹیمیں مسلسل مصروف تھیں۔
اسی دوران انہیں اپنے خفیہ ذرائع سے یہ جانکاری ملی کہ معاملے کے ایک ملزم کاسٹنگ ڈائرکٹر نریش کمار رام منوہر پال ورسووا علاقے میں آنے والا ہے۔ اس سراغ کے ملتے ہی پراپرٹی سیل کی ٹیم نے جال بچھاکر اُسے گرفتار کرلیا۔ رام منوہر پال سے پوچھ گچھ کے دوران کرائم برانچ کو تین دیگر ملزمین کے بارے میں جانکاری ملی جو اس کے معاون بھی ہیں۔ اس کے بعد کرائم برانچ نے دو ملزمین سلیم گلاب اور عبدالغلاب کو علیحدہ مقامات سے گرفتار کرلیا۔