راما گنڈم میں درجہ حرارت 43ڈگری سلسیس درج

   

حیدرآباد 16اپریل (یواین آئی ) تلنگانہ اوررائل سیما میں بعض مقامات پرآئندہ 48گھنٹوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت معمول سے دو تا تین ڈگری زائد رہے گا۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہاکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں شدید گرمی کی لہر درج کی گئی ۔تلنگانہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 43ڈگری سلسیس راماگنڈم میں درج کیاگیا ۔حیدرآباد میں اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت تقریبا بالترتیب 40اور25ڈگری سلسیس درج کیاگیا ۔