رام مندر۔ تعمیر کے لئے شیعہ وقف بورٹ چیرمن وسیم رضوی نے 51000کا عطیہ پیش کیا۔ چیک کی تصویر بھی موجود

,

   

لکھنو۔ اترپردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے چیرمن وسیم رضوی نے اعلان کیاہے کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے 51,000کا عطیہ پیش کریں گے۔

وسیم رضوی نے جمعرات کے روز کہاکہ شیعہ وقف بورڈ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا حمایتی ہے اور سپریم کورٹ کا ”بہترین فیصلہ“ ہے

انہوں نے کہاکہ ”رام جنم بھومی پر عالیشان مندر کی تعمیر کی تیاریا ں جاری ہیں۔کیونکہ بھگوان رام ہمارے اجداد ہیں‘ ہم ’وسیم رضوی فلمس‘ کی جانب سے 51,000روپئے کا عطیہ رام جنم بھومی نیاس کو مندر کے تعمیر کے لئے پیش کیا ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ نومبر9کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے سنایاگیا متفقہ فیصلہ متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیا ہے‘

مذکورہ عدالت نے مرکز کو بھی اس بات کی ہدایت دی ہے کہ مسجد کی تعمیر کے لئے پانچ ایکڑ اراضی علیحدہ طور پر سنی وقف بورڈ کے حوالے کریں۔