راہل گاندھی جون کے پہلے ہفتے میں امریکہ کا دورہ کریں گے، نیویارک میں این آر آئیز سے کریں گے خطاب

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی جون کے پہلے ہفتے میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور 4 جون کو نیویارک میں این آر آئیز سے خطاب کریں گے، انڈین اوورسیز کانگریس کے ذرائع نے منگل کو اس بات کی اطلاع دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے امریکہ میں ایک ہفتہ سے زیادہ طویل قیام کے دوران واشنگٹن ڈی سی اور لاس اینجلس کا بھی دورہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اپنے دورے کے دوران وہ 4 جون کو نیویارک میں غیر مقیم ہندوستانیوں (این آر آئی) سے خطاب کریں گے لیکن کس جگہ خطاب کریں گے یہ اب تک طئی نہیں ہوا ہے اور اسی ہفتے اس کا تعین کیا جائے گا۔
اپنے دورہ امریکہ کے دوران وہ یونیورسٹی کے طلباء سے بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔

اس سال مارچ میں راہل گاندھی نے برطانیہ کا دورہ کیا تھا ، اس کے دوران وہ اپنے ایک بیان کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے تھے، ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ ان کہ بیان کی وجہ سے بھارت کی جمہوریت کے ڈھانچے پر حملہ کیا گیا ہے اور ملک کے اداروں پر “مکمل پیمانے پر حملہ” ہو رہا ہے۔
ان کے بیان کی وجہ سے پورے ملک کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی، بی جے پی نے ان پر الزام لگایا تھا کہ وہ غیر ملکی سرزمین پر ہندوستان کو بدنام کر رہے ہیں اور غیر ملکی مداخلت چاہتے ہیں، اور کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بیرون ملک داخلی سیاست کو بڑھانے کی مثالوں کا حوالہ دے کر حکمراں پارٹی پر جوابی وار کیا۔