راہول گاندھی نے ریونت ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

   

حیدرآباد۔/8 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے کل رات مہاراشٹرا میں داخلہ سے قبل صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ ریونت ریڈی کی آج سالگرہ کے بارے میں جب راہول کو اطلاع ملی تو انہوں نے پیشگی مبارکباد دی اور تلنگانہ میں یاترا کی کامیابی کے انتظامات کی ستائش کی۔ انچارج جنرل سکریٹری مانکیم ٹیگور نے بھی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ میں تنظیم مستحکم ہوئی ہے۔ کئی کانگریس قائدین و کارکنوں نے ریونت ریڈی سے ملاقات کرکے مبارکباد پیش کی۔ر