راہول گاندھی کانگریس کو کمزور کرنے کے لئے کافی نہیں ہیں۔کجریوال نے کہاکہ

,

   

انہوں نے عظیم اتحاد کے لئے کی جارہی کوششوں سے خود کو دور رکھنے کی بھی کوشش کی ہے
نئی دہلی۔ کانگریس کو کمزور کرنے اور بی جے پی کی بی ٹیم کے طور پر کام کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دہلی چیف منسٹر اروند کجریوالنہ ہفتہ کے روز کانگریس پر طنز کیا اورکہاکہ اس کوکمزورکرنے کے لئے راہول گاندھی”کافی“ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنونیر نے بی جے پی کو 2024کے لوک سبھا انتخابات میں اقتدار سے دور کرنے کے مقصد پر مشتمل عظیم اتحاد کے لئے کی جارہی کوششوں سے خود کو دور رکھنے کی بھی کوشش کی ہے۔

کجریوال نے کہاکہ اتحادی سیاست ان کے چھوڑ دیں جو اس پر کام کررہے ہیں‘ اور مزیدکہاکہ وہ ان کی سمجھ سے باہر ہے۔این ڈی ٹی وی کی جانب سے ٹاؤن ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں دہلی چیف منسٹر سوالات کا جواب دے رہے تھے۔


اپوزیشن کی جانب سے کانگریس کوکمزور کرنے او ربھگوا پارٹی کو انتخابات میں جیت حاصل کرنے میں اے اے پی کی مدد کے الزامات پر مشتمل سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ”کیا مجھے ضرورت ہے کانگریس کو کمزور کرنے کی؟ راہول گاندھی کیاکافی نہیں ہیں؟“۔ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا پر کجریوال نے کہاکہ ”انہیں کرنے دیں۔

ہر کسی کو اچھے کام کرنا چاہئے۔ بیسٹ آف لک ٹو کانگریس“۔بہار کے ہم منصب او رجے ڈی (یو) صدر نتیش کمار کے بشمول اپوزیشن قائدین کی جانب سے غیر بی جے پی پارٹیوں کا 2024کے لئے عظیم اتحاد کی تشکیل کے مقصد سے کی جانے والی کوششوں پر مذکورہ دہلی چیف منسٹر نے کہاکہ ”سیاسی قائدین کو ایک ساتھ لانے سے“ دنیا کا نمبرون ملک ہندوستان نہیں بن سکتا ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ملک کی 130کروڑ عوام کے ساتھ اتحاد سے ہی دنیا کا نمبر ون ملک ہندوستان بن سکتا ہے۔ کجریوال نے کہاکہ ”میں کسی کے خلاف نہیں ہوں۔ مگر اتحادی سیاست میری سمجھ سے باہر ہے۔

یہ ان کے لئے چھوڑدیں گے“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”اگر آپ اسکول‘ اسپتال‘ سڑکیں بنانا چاہتے ہیں‘ برقی سے متعلق مسائل کا حل کرنا چاہتے ہیں تو مجھے بلائیں۔ میں بطور ائی ائی ٹی انجینئر ان مسائل کو حل کروں گا“۔

کجریوال نے کہاکہ ہندوستان کو پانچ سالوں کے اندر نمبر ون بنایاجاسکتا ہے کہ اگر اسٹوڈنٹس کو ہم مفت او رمعیاری تعلیم کی پیشکش کریں‘ مفت او ربہار طبی خدمات ہر شہری کے لئے فراہم کریں اور ملک کے ہر نوجوان کو ملازمت فراہم کریں۔

یہ پوچھنے پر کہ آیا عآپ مرکز میں اقتدار میں اجائے گی اور وہ وزیراعظم بن جائیں گے تو یہ چیز یں ہوں گی‘ جس پر کجریوال نے کہاکہ ”جمہوریت میں لوگ فیصلے لیتے ہیں۔

جب یہ تمام ایک ساتھ اجائیں گے‘ وہ فیصلہ کریں گے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہمیں تعلیمی نظام‘ صحت کے دیکھ بھال کے نظام کو بہتر کرنا ہوگا اور نوجوانو ں کو ملازمتیں فراہم کرنا ہوگا۔ او ریہ ممکن ہے۔ ہم نے (دہلی میں) پچھلے سات سالوں میں یہ کرکے دیکھا یاہے۔ پچھلے 75سالوں میں اس ملک کوصرف لونا اور بے وقوف بنایاگیاہے“۔