راہول گاندھی کی ٹی شرٹ معاملہ۔ مہوا موئترا نے ”لائن کراسنگ“ کے خلاف بی جے پی کو دی وارننگ

,

   

شیوسینا ایم پی اور سابق کانگریس لیڈر پرینکا چترویدی نے بھی بی جے پی کا مذاق اڑایا او رکہاکہ بی جے پی صرف ”منتخب سوٹ بک سرکار‘‘ کی قیمت لگانے میں ہی عجلت کرتی ہے۔


ترنمول کانگریس ایم پی مہوا موئتری نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو ”لائنس کراسنگ“ کے خلاف اس وقت متنبہ کیاجب بی جے پی کی راہول گاندھی پر ’ٹی شرٹ‘ کالطیفہ بنایاگیاتھا۔

موئتری وہ ہیں جس کے ”قیمتی لوئس وائٹون بیگ“ کے حوالے سے بی جے پی قائدین نے نشانہ بنی تھیں۔انہوں نے ہفتہ کے روزٹوئٹ کیاکہ ”سنجیدگی کے ساتھ بی جے پی کو میرا یہ مشورہ ہے کہ وہ اپوزیشن کے لوگوں کے کپڑوں اور مصنوعات پر تبصرہ نہ کریں اور اپنی حد پار نہ کریں۔

یا د رکھو اگر ہم بی جے پی ایم پیزجو پہنتے ہیں وہ کپڑوں‘ انگوٹھیوں‘ جوتوں‘ قلموں اور گھڑیوں کونشانہ بنانا شروع کردیں گے تو اس کھیل کی شروعات پر اس دن آپ اپنے آپ کوبدعا دینا شروع کردیں گے“۔

شیوسینا ایم پی اور سابق کانگریس لیڈر پرینکا چترویدی نے بھی بی جے پی کا مذاق اڑایا او رکہاکہ بی جے پی صرف ”منتخب سوٹ بک سرکار‘‘ کی قیمت لگانے میں ہی عجلت کرتی ہے۔

چھتیس گڑھ چیف منسٹر بھوپیش باگھیل نے میڈیاکو بتایاکہ ”مذکورہ مرکز کے پاس صرف ایک ٹی شرٹ اس بڑی بھارت جوڑو یاتراکے خلاف ہے۔

وہیں کانگریس ملک کومتحد کرنے میں لگی ہوئی ہے‘ مذکورہ برسراقتدار پارٹی اب بھی ٹی شرٹس اور خاکی چڈیو ں میں الجھی ہوئی ہے“۔

جمعہ نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کویہ کہتے ہوئے نشانہ بنایاتھا کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں جو ٹی شرٹ پہنی گئی ہے وہ 41,000روپئے کی ہے۔

دو تصویروں کے ساتھ اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھارت دیکھو‘۔

ایک تصویر میں گاندھی اوردوسری تصویر میں ویسی ہی ٹی شرٹ جو وہ پہنیں ہیں دیکھا یاگیاہے۔ ان کادعوی ہے کہ وہ بوربیری ٹی شرٹ کی قیمت 41,000روپئے کی ہے۔