راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے معاملے کو ختم کرنے سے ہائی کور ٹ نے کیاانکار

,

   

یہ معاملہ کانگریس کے سابق صدر کی جانب سے 2018کے کانگریس سیشن کے دوران چائباسا میں کی گئی ایک انتخابی تقریب کا ہے۔


رانچی۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی جانب سے 2018میں بی جے پی لیڈر امیت شاہ کے خلاف مبینہ توہین آمیز الفاظ کے استعمال کے خلاف دائر مجرمانہ ہتک عزت کے ٹرائیل کورٹ میں چل رہے معاملے کو برخواست کرنے پرمشتمل درخواست کو جمعہ کے روز جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے مسترد کردیاہے۔

فبروری 16کے روز گاندھی کی تحریر عدالت میں پیش کی گئی جس کے بعد جسٹس امبوجا ناتھ کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کردیاتھا۔یہ معاملہ کانگریس کے سابق صدر کی جانب سے 2018کے کانگریس سیشن کے دوران چائباسا میں کی گئی ایک انتخابی تقریب کا ہے۔

بی جے پی لیڈر نوین جہا جس نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں مذکورہ ہتک عزت کا معاملہ دائر کیاتھا نے الزام لگایاہے کہ راہول گاندھی نے اس وقت کے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کئے ہیں۔

کرناٹک انتخابات کے دوران بنگلور و میں ایک پریس کانفرنس میں 8مئی کے روز شاہ کے خلاف مبینہ قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے لئے گاندھی کے خلاف 4اگست2018کو بی جے پی لیڈر وجئے مشرا کی جانب سے دائر ایک ہتک عزت کے معاملے میں 20فبروری کے روز سلطان پور کی خصوصی عدالت نے گاندھی کوضمانت دی ہے۔