رفح میں موجود فلسطینی مایوس، بھوکے اورخوفزدہ : اقوامِ متحدہ

,

   

نیویارک : اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے کا کہنا ہے کہ رفح میں موجود فلسطینی مایوس، بھوکے اور خوفزدہ ہیں۔ یہ بات اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے ادارے نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ اقوام متحدہ کیانسانی امور کے ادارے کے مطابق رفح میں پناہ گزینوں کے لیے قائم عارضی کیمپ میں گنجائش سے زیادہ لوگ ہیں۔ یو این کے انسانی امور کے ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے لیے امدادی ٹرکوں کی فوری ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ پر جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 28000 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔