رمضان 2023۔ سعودی عربیہ میں منگل کی رات چاند نظر نہیں آیا

,

   

لہذا چہارشنبہ22مارچ2023کو اسلامی مہینہ شعبان کا 30ویں دن رہے گا۔


ریاض۔ مملکت سعودی عربیہ کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیاکہ جمعرات کو ماہ رمضان2023کا پہلا دن ہوگا‘ جو مارچ23مقرر ہے کیونکہ منگل کی شب چاند نظر نہیں آیاہے۔

لہذا چہارشنبہ22مارچ2023کو اسلامی مہینہ شعبان کا 30ویں دن رہے گا۔

سعودی عربیہ کے الخباریہ چیانل کی خبر ہے کہ ”سودیر اور تعمیر‘ تبوک میں آج رمضان کا چاند دیکھائی نہیں دیا ہے“

مملکت کی رویت ہلال کمیٹی چہارشنبہ شام کو دوبارہ اجلاس کریگی تاکہ چاند کے مشاہدے کی تصدیق کی جاسکے“۔ اس سے قبل سعودی عربیہ نے مسلمانوں سے مقدس ماہ رمضان کے چاند کو دیکھنے کی اطلاع دینے کو کہاتھا۔

مذکورہ سپریم کورٹ نے کہاکہ جس کسی کو بھی چاند نظر ائے خواہ کو سر کی آنکھوں سے ہو یاپھر دوربین سے قریب کی کورٹ کو جانکاری دی اور چاند دیکھنے کے اپنے عمل کو رجسٹرار کرائے۔ دوسری جانب عید الفطر ماہ صیام کے آخر دن ہوتی ہے۔

عیدالفطر متوقع ہے کہ جمعہ 21اپریل 2022کو ہوگی۔ عید کی تعطیلات رمضان 29سے 3شوال تک اسلامی کیلنڈر کی بنیاد پر ہوں گے۔ عیدالفطر کی تاریخ کا انحصار بھی ماہ رمضان کے آخری آیام میں چاند کے دیکھائے دینے پر ہوتا ہے۔


رمضان کیاہے؟۔
اسلامی کیلنڈ ر کا 9واں مہینہ رمضان ہوتا ہے جس کو ہجری کیلنڈر کہتے ہیں اور ایک لونار کیلنڈر 12مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کی شروعات ماہ محرم سے ہوتی ہے اور ذای الحجہ میں اس کا اختتام ہوتا ہے۔

ہرماہ کا آغاز چاند دیکھ کر ہوتا ہے۔ عیدالفطر دوسری جانب ماہ صیام کے آخری دن کی جاتی ہے۔ اس کیلنڈر کا مشاہدہ 1400سال سے زائد سے کیاجارہا ہے اس کا استعمال عیدالفطر اور حج کے شروعات جیسے اہم مواقعوں کے لئے اس کا استعمال کیاجاتارہا ہے۔

اسلامی کیلنڈر کے مقدس مہینوں میں سے ایک رمضان ہے جس میں پیغمبر اسلامﷺ پر قرآن کا نزول عمل میں آیاہے۔ طلو ع آفتاب سے غروب تک مسلمان روزہ رہتے ہیں اور اس دوران نہ تو کچھ کھاتے ہیں اور نہ ہی کچھ پیتے ہیں۔