رواں سال کا آج پہلا چاند گہن

   

نئی دہلی: سال 2024 کا پہلا چاند گہن کل ہوگا۔چاند گرہن امریکہ‘ یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا۔ پاکستان کے علاوہ ہندوستان میں بھی اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا۔ 25 مارچ 2024 کو ہونے والا چاند گہن ہندوستان سے اس کے وقت کی وجہ سے دن کی روشنی کے اوقات میں ہوگا ۔ اس کے بجائے پنمبرل چاند گہن پورے یورپ، افریقہ اور جنوبی امریکہ کے بعض حصوں میں نظر آئے گا۔ اس سال چاند گہن ہولی تہوار کے ساتھ ہوگا۔ چاند گہن ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق صبح 10بجکر24منٹ پر شروع ہوگاجو 12بجکر44منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا اور 3بجکر1منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ ماہر فلکیات کے مطابق جزوی چاند گہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا، اس سے چاند کا کوئی حصہ چھپتا نہیں۔ اس طرح کے چاند گہن کو پینمبرل چاند گرہن کہا جاتا ہے۔
جس کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑتی ہے۔رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا۔