روزانہ کرونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر دہلی کی مالس اور ممبئی میں کاروبار بند

,

   

وہیں مہارشٹرا میں سب سے زیادہ معاملات کی خبریں آرہی ہیں‘ مکمل طور پر امتناعات عائد کردئے گئے ہیں‘

کچھ شہروں جیسے ممبئی اورپونا کو چھوڑ کرسوائے ضروری خدمات جاری رہیں گے‘

مذکورہ دہلی اوراترپردیش میں حکومت نے تمام مالس کو بند کردینے کے احکامات جاری کئے ہیں

نئی دہلی۔مرکزی حکومت کی جانب سے تمام بین الاقوامی کمرشیل ہوائی جہازوں کی آمد پر ایک ہفتہ تک روک لگانے کے ایک روز بعدریاستی حکومتوں نے جمعہ کے روز نوال کرونا وائرس سی او وی ائی ڈی۔19کو پھیلاؤ کی جانچ کے لئے امتناعات میں سختی کردی ہے۔

ایسے وقت میں یہ اقدام اٹھایاگیا ہے جب معاملات236تک پہنچ گئے اور جمعہ کے روز 63معاملات کا اندرج عمل میں آیاہے‘ جو اب تک کے سب سے زیادہ معاملات کا دن رہا ہے۔

وہیں مہارشٹرا میں سب سے زیادہ معاملات کی خبریں آرہی ہیں‘ مکمل طور پر امتناعات عائد کردئے گئے ہیں‘

کچھ شہروں جیسے ممبئی اورپونا کو چھوڑ کرسوائے ضروری خدمات جاری رہیں گے‘ مذکورہ دہلی اوراترپردیش میں حکومت نے تمام مالس کو بند کردینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

مذکورہ حکومت ہریانہ نے فیصلہ کیاکہ وہ سی آر پی سی کے تحت دفعہ144نافذ کرے گئے تاکہ ایک زیادہ لوگ اکٹھا نہ ہوسکیں۔

YouTube video

ممبئی میٹرو پولٹین‘ پونے‘ پیمپوری‘ چندچواڑ او رناگپور علاقے میں تمام دوکانات او ردفتر کو بندکرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے 31مارچ کی نصف رات تک جمعہ کے روز سے مکمل طور پر امتناعات عائد کردئے گئے ہیں۔

مہارشٹرا کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ ضروری خدمات جس میں کھانا‘دودھ‘ ادوایات شامل ہیں اس کو منظوری دی جائے گی۔

یہ وہ علاقے ہیں جہاں پر ریاست میں سی او وی ائی ڈی19پائے جانے کے معاملات سامنے ائے ہیں۔

مرکزی وزرات صحت او رخاندانی بہبود کی تفصیلات کے مطابق مذکورہ ریاست میں اب تک52معاملات سامنے ائے ہیں۔ ٹھاکرے نے کہاکہ پچاس فیصد عملے کے ساتھ سرکاری دفاتر کام کریں گے اوربینک اپنی کارکردگی برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے ممبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے سے انکار کیاجبکہ عوام پرزوردیاکہ وہ گھروں میں محروس رہیں۔

دہلی میں جہاں پر اب تک 17معاملات سامنے ائے ہیں چیف منسٹر اروند کجریوال نے ٹوئٹ میں کہاکہ ”حالات کے پیش نظر ہم تمام مالس(گروسری‘میڈیسن اور ترکاری کی دوکانوں کوچھوڑ کر) بند کررہے ہیں۔

دیگر امور انجام دینے والوں سے حکومت نے استفسارکیاہے کہ وہ اپنے گھروں سے کام کرے اور مارچ کے اختتام تک یہ امتناعات عائد رہیں گے۔

ریاست اترپردیش میں 23معاملات درج کئے گئے ہیں‘ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے لکھنو‘

نوائیڈ ا اورکانپور شہروں کی صفائی کے عہدیداروں کواحکامات جاری کئے ہیں اور تمام مالس کو بند کرنے کا حکم دیاہے۔

ضروری خدمات جاری رہیں گے۔ قبل ازیں لکھنو ضلع انتظامیہ نے تمام باروں‘

کیفے اور لانگس‘ ہیر سالون‘ بیوٹی پارلرس اور کھانے پینے کی دوکانوں کو31مارچ تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں