روزگار فراہم کرنے والے اداروں کو دھوکہ ، تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد /10 جولائی ( سیاست نیوز ) روزگار فراہم کرنے والے ادارے کو دھوکہ دینے والے تین افراد گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ بالاپور پولیس نے ایک شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ناصر خان ، خواجہ اور عمران کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 6 لاکھ روپئے مالیتی کار کو ضبط کرلیا ۔ پولیس بالاپور ذرائع کے مطابق گرفتار تین افراد اولڈ ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ میں بحیثیت ریکوری ایجنٹ کام کر رہے تھے ۔ گذشتہ دو ماہ سے اقساط ادا نہ کرنے والوں سے یوسف سے کار ضبط کرنے کی انچارج سید نصراللہ حسین نے انہیں ہدایت دی تھی ۔ ان تینوں نے کار کو یونس کے قبضہ سے ضبط کرلیا ۔ لیکن انچارج کے حوالے نہیں کیا ۔ بلکہ اس کار کو شاہین نگر میں آفس کے پاس رکھ دیا اور اس کار کا سرقہ کرتے ہوئے تالاب کٹہ منتقل کیا جہاں 60 ہزار روپئے کے عوض اس کار کو فروخت کردیا گیا ۔ شبہ ہونے پر انچارج حسین نے پولیس میں شکایت کردی پولیس نے تینوں کو گرفتار کرلیا ۔