روسی جزیرے کے قریب 4.6شدت کا زلزلہ

   

ماسکو ،24جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے دور دراز مشرق میں کمچٹکا جزیرے کے مشرقی ساحل پر جمعہ کو زلزلے کے ذریعہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔ روسی اکاڈمی آٖ سائنسز(جی ایس آر اے ایس)کے ارضیاتی سروے کی علاقائی شاخ نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریختر پیما پر 4.6درج کی گئی۔ جی ایس آر اے ایس کے ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ملکوووگاؤں سے 114کلومیٹر جنوب -مشرق میں اور پیٹروپاولووسک-کامچتسکی سے 150کلومیٹر شمال مغرب میں زمین کی سطح سے 132 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔موصول اطلاع کے مطابق مقامی رہائشیوں نے زلزلہ محسوس نہیں کیا ۔