روس کی آئل ریفائنری میں آتشزدگی

   

ماسکو: یوکرین سے متصل روس کے سرحدی علاقہ بیلگوروڈ میں ڈرون حملے کے بعد ایک آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی۔ بیلگوروڈ کے گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ ان کے علاقہ کے دو اضلاع ڈرونز کی زد میں آئے ہیں۔ گلاوکوف نے کہا کہ یہ ایک مشکل صبح بن رہی ہے، ایک شہری ہلاک، دو دیگر زخمی ہوئے۔ گورنر دمتری آزاروف نے ٹیلی گرام پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ دریں اثناء سمارا کے علاقہ نے مقامی آئل ریفائنریوں پر کئی ڈرون حملے ہوئے جس سے ایک کیوبیشیف ریفائنری میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، روسی تیل کی بڑی کمپنی روزنیفٹ کی طرف سے چلائی جانے والی ریفائنری، سمارا کی سب سے بڑی ریفائنری میں سے ایک ہے، جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت سات ملین ٹن ہے۔ ازروف کے مطابق، علاقہ میں ایک اور ریفائنری، نووکوئیبیشیوسک، پر ڈرون حملے کو تکنیکی آلات کو نقصان پہنچائے بغیر پسپا کر دیا گیا۔