روہتک کی مندر کے اندر احتجاج کررہے کسانوں نے بی جے پی قائدین کو کردیا محروس

,

   

چندی گڑھ۔بی جے پی کے بعض قائدین بشمول سابق ہریانہ منسٹر منیش گرور‘ کو جمعہ کے روزگاؤں والوں اورکسانوں کے باہر احتجاج کی وجہہ سے گھنٹوں تک روہتک ضلع کے کیلوئی کی مندر کی عمارت کے بعد محروس ہونا پڑا ہے۔

پولیس کے بموجب گرور اور بی جے پی کے مقامی قائدین کیدراناتھ کے ادی شنکر اچاریہ پر سمادھی کی تعمیر نو موقع پر مجسمہ کی وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں نقاب کشائی کی راست نشریات دیکھنے کی منشاء سے جب مندر پہنچے تو اس وقت یہ واقعہ پیش آیاہے۔

ضلع انتظامیہ اور پولیس عہدیداروں کی جا نب سے تسلی کے بعد ہی شام کو مندر عمارت کے باہر جانے کی مذکورہ قائدین کو مظاہرین نے اجازت دی ہے۔

روہتک کے ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس سجن سنگھ نے کہاکہ ”احتجاج ختم ہوگیا اور بی جے پی قائدین مندر عمارت سے چلے گئے ہیں“۔

قبل ازیں جب دن میں گاؤں والوں اورکسانوں کو اس بات کی جانکاری ملی کہ بی جے پی قائدین مندر کی عمارت میں ہیں تو بی جے پی قائدین باہر نکل نہ جاسکیں اس لئے انہوں نے مندر کی عمارت کا گھیراؤ کرلیاتھا۔

YouTube video

بعض رپورٹس کادعو ی ہے کہ کچھ معاملات پر کسانوں سے گرور معافی مانگیں اس طرح کا مظاہرین مطالبہ کررہے تھے۔

ڈی یس پی سجن سنگھ نے کہا کہ اپوزیشن کیلوئی میں بی جے پی قائدین کی موجودگی پر احتجاج کررہا تھا۔