روہت ممبئی کے دوبارہ کپتان ہوں گے ؟

   

حیدرآباد ۔ کہاوت مشہور ہے ،سر منڈواتے ہی اولے پڑے ۔ اس کا مطلب کچھ اس طرح ہے – جیسے ہی کوئی فیصلہ لیا جاتا ہے، اس کے منفی نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ ایسی ہی صورتحال آئی پی ایل 2024 میں ممبئی انڈینزکی ہے جسے نئے سیزن کے پہلے 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ممبئی کا یہ حال اس وقت ہوا جب اس نے اچانک اپنے کامیاب ترین کپتان روہت شرما کو ہٹاکر ہاردک پانڈیا کو کمان سونپ دی۔ فیلڈنگ کے دوران کپتان ہاردک کے فیصلوں پر مسلسل سوالات اٹھائے گئے اور پھر بیٹنگ میں وہ ٹیم کے بدترین بیٹر ثابت ہوئے۔ اتنے بڑے رنز کے تعاقب میں انہوں نے 20 گیندوں میں صرف 24 رنز بنائے۔ اس سب کے بعد بالآخر جو منظر دیکھاگیا اس نے بہت سی قیاس آرائیوں اور افواہوں کو جنم دیا ہے۔ اب ظاہر ہے اس سے قیاس آرائیوں کو جنم ملے گا کہ ٹیم کا کپتان تبدیل ہورہا ہے۔ مناظر کے بعد یہ گمان کیا جارہا ہے کہ کیا امبانی خاندان واقعی ہاردک کو ہٹا کر صرف 2 میچوں کے بعد روہت شرما کو کمان سونپ دے گا؟ کیا روہت شرما دوبارہ ٹیم کی کمان سنبھالنا چاہیں گے؟ ان قیاس آرائیوں کا جواب سیزن کے آگے بڑھنے کے بعد ہی معلوم ہوگا۔