روہت پہلے دو ٹسٹ سے باہر

   

نئی دہلی۔ہندوستانی ٹیم کے اوپن روہت شرما اور فاسٹ بولر ایشانت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کے باقی دو ٹسٹوں میں ان کا کھیلناغیر یقینی ہے ۔ روہت اور ایشانت عضلات میں کھینچاؤ کی پریشانی سے صحت یابہورہے ہیں دونوں کو یہ زخم یو اے ای میں آئی پی ایل کے دوران لگی تھی۔ ایشانت تو آئی پی ایل بیچ میں چھوڑ کر ملک واپس آگئے تھے جبکہ روہت اپنی ٹیم ممبئی انڈینس کو پانچویں مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن بناکر ملک لوٹے ہیں۔