روہت کی بیٹی کا نام سمائرا

   

نئی دہلی ۔ 7جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کے ہٹ مین روہت شرما کے لئے نئے سال کا آغاز شاندار اندازمیں ہوا ہے۔ ایک طرف ٹیم نے آسٹریلیا میں پہلی ٹسٹ سیریزجیتی ہے تو دوسری طرف وہ والد بنے ہیں۔ روہت نے اپنے انسٹاگرام سے اپنی بیٹی کی ایک اورتصویرشائع کی ہے، روہت شرما نے اپنی بیوی ریتکا اوربیٹی کے ساتھ تصویرشائع کرتے ہوئے لکھا ہے ’’بے بی سمائرا‘‘۔ آپ کو بتادیں کہ روہت شرما کی بیوی ریتکا سجدیہہ نے 30 دسمبرکوبیٹی کو جنم دیا ہے۔ اسی وجہ سے ونڈے ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما آسٹریلیا سے ہندوستان لوٹ آئے تھے ۔