روہت کی 24 ویں سنچری، سچن اور کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

   

مانچسٹر، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) ’’ہٹ مین‘‘ کے نام سے مشہور روہت شرما (140) نے اپنے کیریئر کی 24 ویں ون ڈے سنچری بنا لی ہے ۔ روہت نے پاکستان کے خلاف عالمی کپ میچ میں اتوار کو اپنی 24 ویں ونڈے سنچری بنائی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہم وطن سچن تندولکر اور ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔32 سالہ روہت اپنے 209 ویں میچ میں اس کامیابی پر پہنچے ہیں۔ وہ اس وقت ونڈے میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 9 ویں مقام پر ہیں۔ روہت کی اس عالمی کپ میں یہ دوسری سنچری ہے ۔ونڈے میں سب سے زیادہ سنچری بنانے میں روہت سے آگے اے بی ڈیولیرس، کرس گیل اور کمار سنگاکارا (تینوں 25 سنچری)، ہاشم آملہ (28)، رکی پونٹنگ (30)، وراٹ کوہلی (41) اور سچن تندولکر (49) ہیں۔روہت کی پاکستان کے خلاف یہ دوسری ون ڈے سنچری ہے ۔ روہت اس سنچری کے ساتھ ہی پاکستان کے خلاف مسلسل دو سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔