رکن اسمبلی وٹھل ریڈی کے ہاتھوں نئی گرام پنچایت کا سنگ بنیاد

   

مدہول 11/جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جی وٹھل ریڈی، ضلع نرمل کے بی آر ایس کے صدر و رکن اسمبلی مدہول نے مدھول منڈل کے وٹولی ٹانڈا میں نئی گرام پنچایت کا سنگ بنیاد رکھاوٹولی ٹانڈہ میں تقریباً 20 لاکھ روپے سے گرام پنچایت کی نئی عمارت کا کام شروع کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد وزیر اعلی کے سی آر کی قیادت میں بہت ترقی کی ہے انہوں نے کہا کہ ٹانڈوں کو گرام پنچایتوں میں تبدیل کرنے کا سہرا چیف منسٹر کے سی آر کو جاتا ہے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد دیہاتوں نے ترقی کی ہینیز تروڈہ گاؤں می 3 لاکھ روپے سے سڑک کا سنگ بنیاد رکھااس پروگرام میں ایم پی پی عائشہ افروز خان صدر نشین منڈل پریشد مدہول، زیڈ پی ٹی سی سریندر ریڈی، منڈل ریتھو بندھو صدر رام ریڈی، مقامی سرپنچ جے وجیش،نائب سرپنچ کوشلیا بائی، وارڈ ممبران راٹھوڈ پانڈو، راٹھوڑ امرتا، جادھو سمپت، راٹھوڑ گجانند، سی ایچ لچھیرام، اور منڈل سرپنچ ایم پی ٹی سی اور گاؤں کے سربراہان نے شرکت کی۔