رگھو رام کرشنا راجو ایم پی کی درخواست تلنگانہ ہائیکورٹ میں مسترد

   

xحیدرآباد ۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے رکن پارلیمنٹ رگھو رام کرشنا راجو کی درخواست کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے گچی باؤلی پولیس میں مقدمہ کو خارج کرنے کی اپیل کی تھی۔ آندھراپردیش انٹلیجنس کانسٹبل کی شکایت پر گچی باؤلی پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ مقدمہ میں رکن پارلیمنٹ کے فرزند بھرت ، پی اے شاستری ، سی آر پی ایف اور اے پی ایس پی کے کانسٹبلس کو ماخوذ کیا گیا۔ کانسٹبل نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ اور ان کے ساتھیوں نے سرکاری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا کی۔قیامگاہ منتقل کرکے مارپیٹ کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔ رکن پارلیمنٹ مقدمہ کو کالعدم کرنے ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے۔ رگھو رام کرشنا راجو کے فرزند نے بھی علحدہ درخواست دائر کی تھی۔ر